2 خواتین کے قتل میں ملوث ملزم کی 2 مرتبہ سزائے موت برقرار
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے ڈویژ ن بنچ نے سوتیلی والدہ اور بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم فضل الرحمان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی دو مرتبہ سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا اور دونوں سزاؤں کی توثیق کردی۔
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ /دارالقضاء سوات کے ڈویژن بنچ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال اور جسٹس صلاح الدین نے کریمنل اپیل نمبر257-M of 2025اور مرڈر ریفرنس نمبر 4-M of 2025کی سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔
مقدمے کے مطابق فضل الرحمان نے 7 اکتوبر 2024ء کو گھریلو ناچاقی پر پہلے اپنی سوتیلی والدہ مسما(ر) کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا، جس کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد اپنی بیوی مسماۃ (گ) کو اس کے والدین کے گھر میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ دستیاب شواہد کی روشنی میں دونوں خواتین کا قتل مجرم فضل الرحمان کی جانب سے ثابت ہوچکا ہے اور استغاثہ ملزم کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے، لہٰذا اپیل میں سزا کے خلاف اُٹھائے گئے اعتراضات قابلِ قبول نہیں۔
عدالت نے ماتحت عدالت کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہ پاتے ہوئے اپیل مسترد کردی۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع شانگلہ نے 16 ستمبر 2025ء کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت جرم ثابت ہونے پر فضل الرحمان کو دونوں قتلوں کے جرم میں دو مرتبہ سزائے موت سنائی تھی اور مقتولین کے قانونی ورثاء کو فی کس 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے جرم زیر دفعہ 15-AA کے تحت تین سال قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی، جبکہ جرم زیر دفعات 200 اور 201 ت۔پ کے تحت الزامات ثابت نہ ہونے پر ملزم کو بری کردیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ / دارالقضا سوات کے ڈوژ ن بنچ نے مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں برقرار رکھیں اور مرڈر ریفرنس منظور کرتے ہوئے دونوں سزائے موت کی توثیق کردی۔
Find Your Interest
- 实时预览敢让你敲 <script>:自研 Markdown 渲染器的「先转义后拼装」
- 为emlog添加Gravatar头像服务功能
- PHP获取指定时区当前时间-PHP获取世界时钟
- How to Build an Accordion-Menu using CSS and a bit of jQuery
- Resurrecting a Dead Library: Part One - Resuscitation
- wsf-xxxvi
- 7 credit card welcome offers worth a look in November 2026
- The best credit cards for international travel, from rewards to premium perks
- Credit cards that offer instant card numbers upon approval
- The 7 best cards to pair with the Chase Sapphire Reserve






